LIVE

منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: آرمی چیف

ویب ڈیسک
July 28, 2021
 

فوٹوفائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس میں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور  پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  منشیات کے اسمگلر  انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔