LIVE

اداکار یاسر حسین کی ’کوئل‘ سے ہدایتکاری میں بھی انٹری

ویب ڈیسک
July 28, 2021
 

فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار  و  کامیڈین یاسر حسین نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو اطلاع دی کہ جلد ہی ان کا ڈرامہ ناظرین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تصویر میں یاسر کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا کو دیکھا جاسکتا ہے، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ سرخ رنگ کی ٹوپی کوئی عام ٹوپی نہیں بلکہ ایک ڈائریکٹر کی ٹوپی ہے۔

یاسر کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے کا نام 'کوئل' ہے جس میں منشا پاشا اور فہد شیخ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ اس کی کہانی زنجبیل اسلم شاہ نے لکھی ہے۔