LIVE

ویڈیو: شادی کے دوران دلہن بے ہوش، دولہا بھاگ کھڑا ہوا

ویب ڈیسک
July 29, 2021
 

بھارت میں شادیوں میں پیش آنے والے دلچسپ اور عجیب واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وبیشتر وائرل ہوتی رہتی ہے اور اب ایک ایسی ہی ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر انسٹاگرام سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ شادی کے منڈپ میں موجود ہیں۔

اس دوران دولہا دلہن کی شادی کی رسومات جاری ہیں لیکن عین اس لمحے جب دولہا دلہن کی مانگ میں سندور بھرنے آگے بڑھتا ہے تو دلہن بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑتی ہے۔

دلہن کے گرتے ہی دولہا حواس باختہ ہوجاتا ہے اور  قلا ہار اتار کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے جب کہ منڈپ میں موجود خواتین نے دولہا کو پکڑ کر روکنے کی کوشش بھی کی لیکن دولہا شادی چھوڑ کر چلا گیا۔