گاڑی چلا کر سسرال جانیوالی دلہن کی ویڈیو وائرل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن بغیر اپنے لہنگے کی پرواہ کیے بہترین انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔

وائرل کلپ میں دلہے کی جانب سے دلہن کو ہدایات بھی دی جارہی ہیں جس کے بعد لڑکی مہارت سے گاڑی چلا کر اپنے سسرال کی طرف جارہی ہے۔

ویڈیو میں بھارت کی روایتی رسم و رواج کے برعکس دلہن کا یہ انداز صارفین کو بے حد پسند آیا۔ 

صارفین کی جانب سے لڑکی سمیت لڑکے اور اس کے گھر والوں کی بھی تعریف کی گئی جنہیں ویڈیو میں تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔