LIVE

بھارت میں درجنوں بندروں کی موت کا حیرت انگیز واقعہ

ویب ڈیسک
July 29, 2021
 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بندروں کو زہر دیا گیا تھا اور شرپسندوں نے بوری میں ڈال کر سڑک کنارے پھینک دیا—فوٹو: فائل 

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حسن میں بدھ کی رات ایک عجیب وغریب واقعہ  پیش آیا ، سٹرک پر ایک بوری سے 46 بندروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بندروں کو زہر دیا گیا تھا اور شرپسندوں نے بوری میں ڈال کر انہیں سڑک کنارے پھینک دیا جبکہ 14 بندروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ 

مقامی پولیس کی جانب سے اس حیر ت انگیز واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اوراس حوالے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔