LIVE

شلپا شیٹی سوشل میڈیا ایپس کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
July 30, 2021
 

فوٹوفائل

شلپا شیٹی نے شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے پوسٹ کی جانے والی خبروں پر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ عدالت ان کے خلاف غلط، جھوٹی، بدنیتی اور ہتک آمیز معلومات پر مبنی پوسٹ اور خبروں کو شائع ہونے سے روکے۔

اداکارہ کا کہنا ہےکہ میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھی ان کے خلاف سنسنی خیز مواد کی اشاعت کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماہ گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔