LIVE

افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
July 30, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے 15 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کی عوام کیلئے موزوں ماحول پیداکرنے کیلئے پُل کا کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کو پہچاننا اور ان کو شکست دینا میڈیا اورعوام کی ذمہ داری ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، امن خراب کرنے والوں کو امن عمل کو نقصان پہنچانے  نہیں دیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ  سرحدوں کی حفاظت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف نے خطےکی پائیدار ترقی کیلئے افغانستان میں بحالی امن کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔