پاکستان
Time 30 جولائی ، 2021

این سی او سی کا کورونا کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ ‏سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹرز بیڈ بڑھائے جائیں گے جب کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔


مزید خبریں :