LIVE

بھارت کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہا ہے: ہرشل گبز

ویب ڈیسک
July 31, 2021
 

جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت سے ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔

ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہےکہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

دوسری جانب  کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ پلیئرز ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔