LIVE

ایسی فلموں میں کام کیا جن کے ریلیز نا ہونے کی دعا کرتی تھی، نینا گپتا کا انکشاف

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہوں نے مجبوری کے تحت کئی ایسی فلموں میں اداکاری کی جس کیلئے وہ قائل نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ٹی وی پر میں نے کبھی ایسا کردار نہیں کیا جو مجھے پسند نا ہو لیکن فلموں میں ایسے متعدد کردار کیے کیونکہ اس وقت مجھے پیسوں کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا فضول کام بھی کرنا پڑا جس کا آپ تصور نہیں کرسکتے۔

نینا گپتا کا کہنا تھا کہ وہ فلمیں ایسی تھیں کہ میں دعا کرتی تھی کہ کبھی نا دیکھوں یا وہ کبھی ریلیز نا کی جائیں، انتہائی بری طرح سے لکھے گئے کردار وں کو مجھے نبھانا پڑا کیونکہ اس وقت کام نہیں تھا۔