LIVE

جولائی میں ملکی برآمدات سب سے زیادہ 2.3 ارب ڈالر رہیں، مشیر تجارت

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات سب سے زیادہ 2.3 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں سال برآمدات کا ہدف پورا کرلیں گے۔

مشیر تجاورت رزاق داؤد اور معاون خصوصی شہباز گل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ ہماری پالیسی میک ان پاکستان ہے، آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برآمدات کو 31.2 سے بڑھا کر 38 فیصد پر لے جائیں گے اور اس سال برآمدات کا ہدف حاصل کریں گے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھاکہ جولائی میں 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، جولائی میں کبھی اتنی زیادہ برآمدات نہیں ہوئیں، ہماری پالیسی صرف برآمدات ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں موبائل فون کی تیاری شروع ہوگئی ہے جبکہ آئندہ پانچ سال میں ٹیکسٹائل صنعت پر انحصار کم ہوجائے گا۔