LIVE

ایشوریا رائے کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک
August 03, 2021
 

فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے ہمشکل وائرل ہوتے ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ان دنوں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

آشیتا سنگھ نامی بھارتی آرٹسٹ اس مرتبہ سابقہ مس ورلڈ کی ہم شکل قرار پائی ہیں۔

آشیتا انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز بناکر پوسٹ کرتی ہیں اور ان کے فولورز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایشوریا رائے سے کس قدر مماثلت رکھتی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایشوریا رائے کی ہمشکل کی تصاویر وائرل ہوئی ہوں۔ اس سے قبل بھی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کو ایشوریا کی طرح دکھنے والی خاتون قرار دیا گیا تھا۔