LIVE

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ لی

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

اداکارہ نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ لی۔

سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے معافی مانگتے ہوئے اطلاع دی کہ میں نے اپنی ناک کاٹ دی ہے۔

اداکارہ نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سارہ نے یہ اپنی فلم کے سین کی شوٹنگ کیلئے کیا ہے۔