LIVE

اداکارہ منشا پاشا کا فون پھٹ گیا

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

منشا پاشا نے بری طرح جلے ہوئے فون کی تصویر شیئر کی، فوٹو: انسٹاگرام/منشا پاشا

معروف اداکارہ منشا پاشا کا فون چارجنگ کے دوران پھٹ گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور تمام صارفین کو اس خوفناک حادثے کی اطلاع دی۔

منشا پاشا نے بری طرح جلے ہوئے فون کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ فون کا پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا تھا۔

اسکرین شاٹ/منشا پاشا انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیلی ویژن کے برابر میں چارجنگ کے دوران پھٹا ہے۔

اداکارہ نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے موبائل میں موجود اپنا تمام ڈیٹا کھو دیا ہے جسے میں نے ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا لیکن شکر ہے اس حادثے کے وقت یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا۔