LIVE

نور بخاری بھی صدف کنول کی حمایت میں آگئیں

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

صدف کنول کے بیان سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے: فائل فوٹو

سابقہ اداکارہ نوربخاری بھی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق دیے گئے بیان پر میدان میں آگئیں۔

نوربخاری نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صدف کنول کے بیان پر ان کی کھلی حمایت کردی۔

اسکرین گریب

نوربخاری کی صدف اور شہروز کی تصویر کے ہمراہ  شیئر کی گئی اسٹوری پر واضح کیپش درج تھا کہ صدف نے جو کہا وہ ہمارا دین کہتا ہے لیکن بدقسمتی سے دین سے دوری اور جدید ثقافت اللہ کے احکامات پر قائم نہیں رہ سکتے۔

خیال رہے کہ صدف کنول نے اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

بعد ازاں صدف کنول کے بیان سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی اور متعدد لوگوں کی جانب سے ماڈل پر تنقید بھی کی جاتی رہی۔