LIVE

ننکانہ سے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

فیکٹری سے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی ہے: پولیس، فائل فوٹو

ننکانہ صاحب کے نواحی قصبے موڑ کھُنڈا میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

ڈی سی ننکانہ منصور نیازی کے مطابق محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیم نے ادویات کی جعلی فیکٹری سیل کردی اور وہاں موجود کئی افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فیکٹری سے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ  جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔