LIVE

گلشن گروور کی دھونی سے وِلن کا کردار نہ کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

اداکار نے کیپشن میں دھونی کے لک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی وِلن کے کردار کو قبول نہ کریں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلموں میں وِلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار گلشن گروور نے سابق کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی سے درخواست کی ہے کہ وہ فلموں میں وِلن کا کردار ادا نہیں کریں۔

گلشن گروور نے ٹوئٹر پر ایم ایس دھونی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے ہمراہ معروف ہیئر اینڈ ٹیٹو اسٹائلسٹ عالم خان موجود ہیں جنہوں نے دھونی کو یہ نیا انداز دیا۔

اداکار نے کیپشن میں دھونی کے لک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی وِلن کے کردار کو قبول نہ کریں، ورنہ یہ میرے دھندے پر لات ہوگی۔

گلشن گروور نے اداکار سنجے دت، سنیل شیٹی اور جیکی شروف کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہی میرا روزگار چرا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ایم ایس دھونی نے رواں برس اپریل میں تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔