LIVE

موسمیاتی تبدیلی،بحرِ اوقیانوس سے چلنے والی گرم لہروں کا فطری نظام تباہی کے قریب

ویب ڈیسک
August 07, 2021
 

موسمیاتی تبدیلی نے بحرِ اوقیانوس سے چلنے والی گرم لہروں ’گلف اسٹریم‘ کا فطری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نمک کی سطح کم ہونے سے پانی ہلکا ہونے لگا ہے، سمندری ہواؤں کا سسٹم تیزی سے ختم ہو رہا ہے ، بارش کا نظام بگڑنے سے بھارت، جنوبی امریکا اور مغربی افریقا میں طوفان معمول بن جائیں گے۔