LIVE

میسی 'بارسلونا' کو الوداع کہنے پر رو پڑے

ویب ڈیسک
August 08, 2021
 

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی الوداعی پریس کانفرنس میں بارسلونا کو الوداع کہنے کے موقع پر رو پڑے۔

اس دوران پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل  فٹبال اسٹار لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب میسی کا بارسلونا کو خیرباد کہنےکے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے بھی پی ایس جی کلب میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلب کی جانب سے میسی کو سالانہ 25 ملین پاؤنڈز رقم کی پیشکش کی گئی ہے اور کلب میں شمولیت کے حوالے سے حتمی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔