کھیل
Time 08 اگست ، 2021

بارسلونا کو چھوڑنے کے بعد میسی کون سے فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کریں گے؟

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیرباد کہہ دیا جبکہ اس حوالے سے الوداعی پریس کانفرنس بھی کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران میسی بارسلونا کو الوداع کہنے پر رو پڑے، اس پر میسی نے میڈیا نمائندے سے ٹشو پیپر لے کر آنسو صاف کیے۔

اس کے دوران پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب میسی کا بارسلونا کو خیرباد کہنے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے بھی پی ایس جی کلب میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلب کی جانب سے میسی کو سالانہ 25 ملین پاؤنڈز رقم کی پیشکش کی گئی ہے تاہم کلب میں شمولیت کے حوالے سے حتمی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا تھا۔

مزید خبریں :