LIVE

کتے کی خاتون کے ہمراہ پانی میں پھنسی گاڑی کو نکالنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
August 12, 2021
 

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کتا ایک خاتون کے ہمراہ بارش کے پانی میں پھنسی گاڑی کو دھکا لگانے میں مصروف ہے۔

گلاسگو اسکاٹ لینڈ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف لوری گیلیس کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون گاڑی کو دھکا لگارہی ہوتی ہیں کہ وہاں موجود کتا بھی گاڑی کو دھکیلنا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں پھنسی ہوئی گاڑی کو کتے اور ان خاتون کی جانب سے چلائے جانے کی مسلسل کوشش جاری ہے جب کہ یہ منظر گلی میں موجود ایک گھر کی بالکونی سے کیمرے میں قید کیا گیا۔

کتے کو انسان کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کئی افراد نے حیرانی کے ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا۔