LIVE

واٹس ایپ کا پیغامات غائب کرنے والے فیچر سے متعلق اہم اعلان

ویب ڈیسک
August 19, 2021
 

فیچر سے متعلق ویب بیٹا انفو نے اطلاع دی_____فوٹو: اے ایف پی

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پچھلے کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں چیٹ غائب کرنے والے فیچر پر کام کررہا ہے تاہم اب اس حوالے سے نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے اطلاع دی کہ واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والا فیچر اب تین دورانیے پر مختص ہوگا۔

یعنی اس سے قبل واٹس ایپ 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کا اہل تھا لیکن اب یہ ہی دورانیہ 90 دن پر بھی مشتمل ہوگا۔

مذکورہ فیچر سے اینڈرائید بیٹا ورژن 2.21.9.6 استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔