LIVE

ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ویب ڈیسک
August 24, 2021
 

ایشوریا رائے فلم کی عکس بندی کے باعث ممبئی میں موجود نہیں ہیں____فوٹو فائل

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیرِ علاج ہیں۔

تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ ابھیشیک کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔

امیتابھ بچن بیٹی کے ہمراہ ابھیشیک کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچے____فوٹو: بھارتی میڈیا

دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود ہے۔