LIVE

سائبر حملے کے بعد ایف بی آر ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا

اشرف ملخم
August 25, 2021
 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سائبر حملے کے بعد ڈیٹا سینٹر کوبند کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نیا ڈیٹا سینٹر بنانا شروع کردیا اور  ایف بی آر ٹیمیں مینوئل طریقے سے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیم ہیکرز سے ڈیٹا واپس لینے میں ناکام ہوگئی اور ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔

دوسری جانب ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک نہیں ہوا اور  ڈیٹا سینٹر کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے۔