LIVE

پیٹرول سستا ہوا تو اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی

ویب ڈیسک
August 31, 2021
 

وفاقی حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن ساتھ ہی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  قدرتی مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا  کے نوٹیفکیشن کے مطابق  11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  58 روپے مہنگا کر دیا  گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں  11.8 کلو گرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر  کی گئی ہے۔

اوگرا  کے مطابق  ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔