LIVE

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر 'پیلے' کی سرجری مکمل، ٹیومر نکال دیا گیا

ویب ڈیسک
September 07, 2021
 

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی بڑی آنت کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے ۔ —فوٹو:فائل 

برازیل کے لیجنڈ  فٹبالر   پیلے کی بڑی  آنت  میں موجود ٹیومر  سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا۔

پیر کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ  شیئر کرتے ہوئے  لیجنڈ فٹبالر نے  اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ 6 دنوں سے اسپتال میں تھے۔

سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں نے بڑی آنت  میں ایک مشکوک زخم کو دور کرنے کے لیے سرجری کروائی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیومر کی نشاندہی گزشتہ ہفتے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی تھی۔

سابق برازیلین فٹبالر کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں ، اچھے پیغامات کے لیے بہت بہت شکریہ ،میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اب میں ٹھیک ہوں۔