LIVE

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی

ویب ڈیسک
September 07, 2021
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت  400 روپےکم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قدر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت 343 روپےکم ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 12 ڈالرکم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔