LIVE

واٹس ایپ اب کونسی نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کرانے جارہا ہے؟

ویب ڈیسک
September 07, 2021
 

نئی اپ ڈیٹ کا اعلان واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو نے کیا: فائل فوٹو

واٹس ایپ اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں کچھ معمولی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے جس کی مدد سے آپ اپنا  (last seen)  مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔

نئی اپ ڈیٹ کا اعلان واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو  نے کیا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے واٹس ایپ بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے ہوگی۔

فی الحال واٹس ایپ میں  پرائیویسی سیٹنگز   (last seen, profile picture, about) کے ساتھ 3 آپشنز موجود ہیں جس میں  (everyone, my contacts, nobody  )  شامل ہیں۔

اگر آپ نہیں چاہتے کہ کوئی مخصوص کانٹیکٹ  آپ کا last seen دیکھ سکے  تو آپ پرائیویسی سیٹنگز میں جاکر  (last seen) کے آپشن میں (nobody) کو سیٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا  (last seen)  آپ کے تمام کانٹیکٹس دیکھ نہیں سکتے۔

اب واٹس ایپ ایک اور آپشن متعارف کروانے جارہا ہے جس کا نام 'my contacts except ' ہے اس کو استعمال کرکے آپ اپنے (last seen)  کو فعال کر سکیں گے۔

اب آپ کا (last seen) آپ کے سارے کونٹیکٹس والے دیکھ سکیں گے سوائے ان کے جن کو آپ نے my contacts except 'کے آپشن میں سلیکٹ کیا ہوگا —فوٹو:وابیٹا انفو

نئی اپ ڈیٹ کے بعد  اب آپ کا (last seen)  سوائے ان کے جن کو آپ نے my contacts except کے آپشن میں سلیکٹ کیا ہوگا سب لوگ دیکھ سکیں گے۔