واٹس ایپ نے وائس میسج کے نئے فیچر میں تبدیلی کردی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

واٹس ایپ نے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کے حوالے سے حالیہ انٹرفیس یوزر فیچر  کے ویو فارم میں تبدیلی کردی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر بیٹا صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے عارضی طور پر نئے فیچر کو غیر فعال کردیاہے۔

فوتوبشکریہ ویب بیٹاانفو
فوتوبشکریہ ویب بیٹاانفو

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے انٹرفیس فیچر کو بہتر قرار دیا گیا تھا لیکن صارفین کا کہنا تھا کہ وائس میسجز میں سیک بار کے استعمال کے دوران نیوی گیشن ممکن نہیں۔

علاوہ ازیں صارفین کی جانب سے ڈارک موڈ میں وائس فارم کے کلر کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

بیٹا صارفین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد واٹس ایپ نے عارضی طور پر نئے فیچر کو غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ضروری اصلاحات کے بعد جلد ہی اس فیچر کو ایک بار پھر متعارف کروائے گا۔

مزید خبریں :