LIVE

ادکارہ وماڈل صوفیہ مرزا لڑکی کے اغواکے الزام میں گرفتار

GEO URDU
October 16, 2012
 

لاہور…ادکارہ وماڈل صوفیہ مرزاکوتھانہ سول لائنز پولیس لاہور نے لڑکی کے اغواکے الزام میں گرفتار کرلیا۔تھانہ سول لائنز پولیس کے مطابق اداکارہ وماڈل صوفیہ مرزاکیخلاف 19سالہ فاطمہ نامی لڑکی کے اغواکامقدمہ درج کیاگیاہے۔ یہ مقدمہ فاطمہ کی ماں رخسانہ کی طرف سے درج کرایاگیا۔پولیس نے آج کیولری گراوٴنڈ میں صوفیہ مرزاکے گھر چھاپہ مارکراسے گرفتارکیا او تھانے لے آئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کیخلاف ٹیلی فونک ریکارڈ بھی موجود ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ اس نے فاطمہ کواغواکرایا۔ ملزمہ صوفیہ کاکہناہے کہ وہ واقعہ میں ملوث نہیں۔