LIVE

عائزہ اور دانش کی نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر، معاملہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک
September 08, 2021
 

عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کی جانب سے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں عائزہ اور دانش کے علاوہ نیہا اور گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں— فوٹو: انسٹاگرام/ عائزہ خان

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کی جانب سے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں عائزہ اور دانش کے علاوہ نیہا اور گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ملاقات دبئی میں ہوئی تاہم عائزہ اور دانش کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عائزہ خان نے تصویر پر دِل والا ایموجی بنایا جب کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی پوسٹ پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے عائزہ اور دانش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کی تعریف کی۔

اسکرین شاٹ

مذکورہ تصویر کو اب تک کئی لاکھ صارفین لائک کرچکے ہیں جب کہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔