LIVE

سدھارتھ شکلا اور شہناز کی آخری میوزک ویڈیو کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک
September 09, 2021
 

مداح تصاویر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے_فوٹو فائل

آنجہانی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل آخری بار ایک میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے جو تاحال ریلیز نہیں کی گئی ہے۔

'ہیبٹ' نامی میوزک ویڈیو کی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ تصاویر دونوں کی آخری میوزک ویڈیو کی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ اور شہناز نے کچھ ماہ قبل بھارتی شہر گووا میں ویڈیو کی عکس بندی مکمل کی تھی تاہم ویڈیو ریلیز ہونے کی تاریخ اب تک مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔

تصاویر پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور اس ویڈیو کو جلد ریلیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، اہلِ خانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔