LIVE

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
September 10, 2021
 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1797 ڈالر فی اونس ہے— فوٹو:فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 96 ہزار365 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1797 ڈالر فی اونس ہے۔