LIVE

'چپل تو لے لو'، دیپیکا نے فوٹو گرافر کو یہ جملہ کیوں کہا؟

ویب ڈیسک
September 12, 2021
 

دیپیکا نے جیسے ہی یہ جملا کہا ویسے ہی کیمرہ مین نے انکار کردیا__فوٹو فائل

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور  اداکار  رنویر سنگھ کی تصاویر اور  ویڈیوز  بنانے کی خاطر کیمرہ مین کو  اپنی چپل اتر  جانے کا بھی احساس نہ ہوا۔

گزشتہ روز دیپیکا اور  رنویر نے بھارت کے لیے اولمپکس میں دو مرتبہ تمغے جیتنے والی کھلاڑی پی وی سندھو سے ریسٹورینٹ میں ملاقات کی، کھانے کے بعد دونوں نے سندھو کو گاڑی میں بٹھایا اور خود اپنی گاڑی کی جانب بڑھنے لگے کہ اسی دوران متعدد فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر کر تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتے چلتے دیپیکا کو پاؤں سے اتری چپل دکھائی دی جس کی اداکارہ نے فوری طور  پر نشاندہی کی اور کہا آپ اپنی چپل تو لے لو۔

کیمرہ مین نے بھی دیپیکا کو فوری نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا یہ میری نہیں ہے جس پر دیپیکا نے کہا کہ یہ آپ کی ہی ہے۔

دوسرے فوٹوگرافر نے کہا کہ ہم بعد میں لے لیں گے پہلے آپ کی تصویر بنا لیں، کچھ دور جاتے ہی ایک اور کیمرہ مین کا جوتا پیر سے نکل گیا جس پر رنویر نے کہا کہ اپنے جوتے تو لے لیں۔