LIVE

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 18 وارڈز میں کامیاب

ویب ڈیسک
September 12, 2021
 

صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام 37 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں جماعت پاکستان  تحریک انصاف نے 18 وارڈز میں کامیابی حاصل کی۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامید واروں کو 9، مسلم لیگ ن کو 5، پیپلزپارٹی کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو  2 وارڈز میں کامیابی ملی۔