شمالی کوریا میں نئی قسم کے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے 1500کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا امور کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شمالی کوریا کا پہلا کروز میزائل ہے جو جوہری مواد لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کوپڑوسی ملکوں سمیت عالمی برادری کے لیے خطرہ قراردے دیا ہے۔