LIVE

جیو نیوز افغانستان کے بگرام ائیر بیس کے اندرونی مناظر سامنے لے آیا

ویب ڈیسک
September 13, 2021
 

جیو نیوز افغانستان کے بگرام ائیر بیس کے اندرونی مناظر سامنے لے آیا۔

بگرام ائیربیس پر ٹوٹے پھوٹے امریکی ہیلی کاپٹر اور جنگی سامان جا بجا بکھرا ہوا ہے جسے امریکی فوجی جاتے ہوئے چھوڑ گئے تھے۔ ائیر بیس پر امریکی فوجیوں کی ورزش کا سامان بھی موجود ہے۔

بگرام ائیربیس طالبان پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب اس ائیر بیس پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی حکام نے بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد افغان فوج کے حوالے کیا تھا۔