LIVE

بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
September 14, 2021
 

کراچی کے علاقے سچل میں مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔

سچل کے علاقے میں مسلح ملزمان  کی شہری کو لوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔  سی سی ٹی وی میں شہری کے رکتے ہی ملزمان کو آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی کے مطابق دو ملزمان پیچھے پہرا دیتے رہے اور دو نے شہری کو لوٹ لیا جبکہ ملزمان کو پہلے ہی علم تھا کہ شہری کے پاس نقد رقم موجود ہے۔

ملزمان نے چند سیکنڈ میں دو لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔