LIVE

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
September 14, 2021
 

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہ سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔