LIVE

لاہور ہائیکورٹ: وکلا کا پولیس پر تشدد، قتل کیس میں نامزد ملزم وکیل کو چھڑا لےگئے

ویب ڈیسک
September 14, 2021
 

لاہو رہائی کورٹ میں قتل کیس کے ملزم وکیل کے ساتھی اور بعض وکلا پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد ملزم کو چھڑا کرلےگئے۔

ضیغم نامی ملزم کےخلاف تھانہ کوتوالی سیالکوٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوا تو عدالت نے اس کی ضمانت خارج کردی ،جس پرپولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔

ایک اہلکار ملزم کی ہتھکڑی کو اپنے ساتھ باندھ کر احاطہ عدالت میں جا رہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی سے جھگڑا شروع کر دیا، اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس اہلکار کو  تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور ملزم کی ہتھکڑی کھلوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔