LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا، حسن علی

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ  بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیاہے،کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھےلیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔