کھیل
Time 17 اگست ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے: بشکریہ آئی سی سی
پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے: بشکریہ آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی: بشکریہ آئی سی سی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی: بشکریہ آئی سی سی 

پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے، پاکستان اور کوالیفائیر اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا۔ پاکستان کا کوالیفائیر بی 1 کے ساتھ مقابلہ 7 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔ 

ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا: بشکریہ آئی سی سی
 ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا: بشکریہ آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ  ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :