LIVE

کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس کی وصولی، کمشنر کراچی نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

کمشنر کراچی افضل زیدی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ایم سی کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضامند ہے۔

کراچی کے شہریوں پر عائد ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے جمع کرنے سے متعلق میٹروپولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی نے صوبائی محکمہ توانائی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیپرا سے اجازت کے لیے سندھ حکومت وفاق سے درخواست کرے۔

کمشنر کراچی افضل زیدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی 2008 سے میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لے رہا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کے ایم سی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کر سکتا ہے۔