LIVE

سونےکی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا کتنےکا ہوگیا ؟

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکے دام 772 روپے اضافے کے بعد97 ہزار 394  روپے ہوگئے ہیں۔

 صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 16 ڈالر اضافے سے 1803 ڈالر فی اونس ہے۔