LIVE

چینی کمپنیاں سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن نہیں: معاون خصوصی سی پیک

ویب ڈیسک
September 16, 2021
 

وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصورنے تسلیم کیا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک پر حکومتی محکموں اور ان کے کام کی رفتارسے مطمئن نہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی سفیر نے انہیں بتایا کہ 3 سال میں سی پیک پرکچھ نہیں ہوا، سی پیک کا بیڑاغرق کردیا گیا۔

خالد منصور نے کمیٹی چیئرمین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چینی نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ناخوش ہیں، گوادر میں کام کی پیشرفت اطمینان بخش نہیں، گردشی قرض کے باعث چینیوں کو پچھلی سرمایہ کاری کی ادائیگی نہیں ہورہی۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام چینی کمپنیوں کی فہرست دیں گے جو شکایتیں کررہی ہیں، آئندہ اجلاس میں ان چینی کمپنیوں کو بلائیں گے، سینیٹ کمیٹی خود تھر اورگوادر کا دورہ کرکے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔