LIVE

منوج باجپائی کے والد کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک
September 18, 2021
 

اداکار شوٹنگ چھوڑ کر دوسرے شہر سے دہلی آئے__فوٹو فائل

معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی کے والد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے والد رادھاکنت باجپائی کی عمر 83 برس ہے جو کہ اس وقت دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔

منوج باجپائی کو کیرالہ میں شوٹنگ کے دوران والد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر شوٹنگ روک کر اسپتال آئے۔

رپورٹ میں تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کے والد کونسی بیماری میں مبتلا ہیں۔