LIVE

طالبان کی حکومت میں چور کو کیا سزا دی گئی؟ تصویر وائرل

ویب ڈیسک
September 18, 2021
 

تاہم یہ سزا کس کی جانب سے دی گئی یا اس شخص کی چوری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں— فوٹو: افغان اردو

افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول اور  پھر حکومت قائم ہونے کے بعد چور کو پکڑے جانے پر سر عام سزا دی گئی ہے۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان سے منسلک خبر رساں ادارے کے اکاؤنٹ نے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اس چور کو پکڑا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سزا کے طور پر چور کا منہ کالا کیا گیا اور اسے سڑک پر پھرایا گیا۔

تاہم یہ سزا کس کی جانب سے دی گئی یا اس شخص کی چوری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب اسی اکاؤنٹ پر ایک اور چور کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ طالبان نے ہلمند کے ضلع گرشک میں ایک مشین چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

مشین چور کا معاملہ شریعت عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔