LIVE

حاملہ خواتین کیلئے کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 30ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سہولیات پر بندشیں لگ جائیں گی —فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کیلئے انسداد کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ 30ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سہولیات پر بندشیں لگ جائیں گی، اس لیے پابندیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہو۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی مائیں غلط فہمی کے باعث ویکسین لگوانے سے کترارہی ہیں جبکہ ویکیسن حاملہ خواتین کے لیے زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لیے یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے۔