LIVE

بہاولنگر: شہری کا بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار، خاتون ورکر پر حملہ کردیا

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک شخص  نے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا جبکہ اسی ملزم نے آہنی راڈ سے حملہ کرکے خاتون پولیو ورکر کو زخمی کردیا۔

چشتیاں میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سلیم نامی شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کیا جس سے انسداد پولیو کی خاتون ورکر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

ملزم نے ٹیم سے موبائل فون، شناختی کارڈ اور پولیو ویکسین بھی چھین لی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی ارشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سلیم اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلانا چاہتا تھا۔