LIVE

نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
September 25, 2021
 

پولیس نے ملزم کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا:  فائل فوٹو

سرگودھا:  نواحی گاؤں میں نشے کے لیے رقم نہ دینے پر نوجوان نے اپنی والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا  جب کہ قتل کے بعد قینچی سے ماں کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سمیع اللہ عرف شہزادہ نامی نشئی نوجوان نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اپنی 65 سال کی ماں سگراں بی بی کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ماں کو قتل کرنے کے بعد قینچی سے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

پولیس کےمطابق تھانہ کوٹ مومن میں ملزم کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔